تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کا انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا گیا

ساسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے نئے چیئرمین گوہر علی سمیت عہدیداران کا انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اکبر ایس بابر کا میڈیا سے گفتگوکے دوران کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی سے متعلق درخواست دائر کریں گے، انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا حصہ اور بانی رہنما ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ ہفتے کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں چھٹی ہوتی ہے لہذا دفتر کھلنے پر پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *