تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پارٹی چھوڑ گئے

لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق لاہور سے تحریک انصاف کے 2 امیدواران خالد گھرکی اور عبدالکریم خان نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔ تحریک انصاف کے نائب صدر شیخوپورہ اور امید وار برائے صوبائی اسمبلی محمد اقبال اور ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

دریں اثنا قصور سے بھی تحریک انصاف کے اہم امیدوار ندیم ہارون پارٹی کو خداحافظ کہہ گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ 9 مئی واقعات اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد متعدد اہم رہنما پارٹی سے تعلق توڑ چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *