تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب آفس کو پھر سیل کر دیا گیا، سیکرٹری اطلاعات نے کیا بیان دیا؟

لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب آفس کو پھر سیل کر دیا گیا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر سیل کیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے گزشتہ روز عدالتی حکم پر کھولے گئے جیل روڈ آفس کو پھر سیل کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جیل روڈ آفس کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے تحریک انصاف سینٹرل پنجاب آفس کو سیل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل دفتر کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عظیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلا نے ہائی کورٹ بیلف کے ہمراہ مذکورہ آفس کو کھولا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *