تحریک انصاف کے رہنما پیپلزپارٹی کی تعریفیں کرنے لگے

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیپلزپارٹی کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے بیان کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات کو بے معنی قرار دیا ہے، ہم شیری رحمٰن کے بیان کی تعریف کرتے ہیں۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری طرف نواز شریف کو ریلیف اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *