تحریک انصاف کو کراچی میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

کراچی (پاکستان امیج ) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ 28 اپریل کے جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ میں کہا کہ شہرمیں دہشت گردی کی واردات ہوچکی ہے ، دہشت گردی کے مزیدالرٹس ہیں، عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اپریل کوباغ جناح میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *