تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سما ٹی وی کے مطابق فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی،صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایوان صدر میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ دعوت نامہ میرے نام پر آیا تھا،موجودہ حالات کے پیش نظر اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *