تحریک انصاف کا اہم رہنما جیل سے رہا

میانوالی (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کو میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امجد علی خان کی 9 مئی کے2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔

امجد علی خان کو جمعرات کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا مگر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔

مزید برآں میانوالی سے ہی پی ٹی آئی کے 36 کارکنوں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *