تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کیلئے خواتین کے ناموں کی فہرست تیار کر لی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پنجاب سے خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کی فہرست تیار کر لی جبکہ حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پنجاب سے جن ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے، ان میں تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ روبینہ شاہین کے نام زیرغور ہیں۔

سابق صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر ، فرخندہ کوکب اور صدر وومن وسطی پنجاب شہناز طارق کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر ، سابق رکن قومی اسمبلی روبیہ جمیل اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے امیدوار ریحانہ ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے خدیجہ شاہ، سابق صدر خواتین ونگ راولپنڈی فرح آغا ، سابق صدر خواتین ونگ وسطی پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد کا نام بھی شامل کیاگیا ہے ۔

سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی اہلیہ رابیعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہے، جس کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *