تحریک انصاف میں کن رہنماؤں کو پارٹی کا حصہ تسلیم نہیں کیا جاتا ؟ شہریار آفریدی نے نام بتا دیئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف میں کن رہنماؤں کو پارٹی کا حصہ تسلیم نہیں کیا جاتا ؟ شہریار آفریدی نے نام بتا دیئے۔انکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو عبرت بننے جارہی ہے ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے. حکومت کیخلاف قانونی فورمز کے ساتھ سڑکوں کا بھی رخ کریں گے.6ہائیکورٹ کے ججوں ، کمشنر راولپنڈی سمیت پوری حکومتی مشینری ڈری ہوئی ہے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں بتادیا کہ ہماری پارٹی کے اندر کے منافق آج کہاں ہیں، تحریک انصاف کے اندر بڑے منافق ہیں وقت آنے پر نشاندہی کروں گا،زرتاج گل، عمرڈار، علی محمد خان، شاندانہ، عامر ڈوگر، زین قریشی ، جنید اکبر سمیت کئی رہنماؤں کو پارٹی تسلیم نہیں کرتی۔ عمران خان سے ملاقات میں بتادیا کہ ہماری پارٹی کے اندر کے منافق آج کہاں ہیں، تحریک انصاف کے اندر بڑے منافق ہیں وقت آنے پر ان کی نشاندہی کروں گا، علی امین گنڈا پورا گراؤنڈ سے اٹھ کر اس مقام تک پہنچا ہے وہ میرا فخر ہے، عمر ایوب، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر بھی میری پارٹی کی عزت ہیں، میں اور علی محمد خان عہدوں کیلئے نہیں آئے مگر منافقوں کو ہم ہضم نہیں ہورہے، اگر میری قربانی نہ ہو، میں نظر بھی نہ آؤں اور فیصلے بھی کروں تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

شہریار آفریسی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق 3 مہینے میں الیکشن نہیں کرائے گئے( ن) لیگ اس کی بینیفشری ہے، پی ٹی آئی کے صرف پنجاب سے فارم 47کے 81 متاثرین ہیں، 9فروری کی شام تک مجھے کوئی منہ نہیں لگا رہا تھا اس کے بعد سیلوٹ شروع ہوگئے، پی ڈی ایم ٹو نے مل کر پورے پاکستان سے 45نشستیں نہیں جیتی ہیں، ووٹ کی عزت کا جنازہ نکال کر پاکستانی قوم کو ان کی اوقات دکھادی گئی ہے۔پی ڈی ایم ٹو عبرت بننے جارہی ہے ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے. حکومت کیخلاف قانونی فورمز کے ساتھ سڑکوں کا بھی رخ کریں گے.6ہائیکورٹ کے ججوں ، کمشنر راولپنڈی سمیت پوری حکومتی مشینری ڈری ہوئی ہے، اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈرایا جارہا ہے کہ تمہارے بیوی بچے ہیں، تحریک انصاف چھوڑ یں (ن) لیگ میں کیا آوازیں اٹھ رہی ہیں،

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ڈیٹا ٹیم جنرل باجوہ کو میں نے دی تھی، تحریک انصاف موروثی پارٹی نہیں اپنی محنت سے یہاں پہنچی ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والوں کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا۔عمران خان میثاق مدینہ اور قوم کو جوڑنے کی بات کررہا ہے، جس آزمائش سے ہم گزرے( ن) لیگ والے ایک دن نہیں گزار سکیں گے، قوم کی ماؤں بہنوں کو ذلیل کرنا کون سی سیاست ہے۔ پاکستان کی بات آئے تو ہم سب ایک ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *