کراچی(پاکستان امیج)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اہم انکشاف کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے، پی ٹی آئی اب بھی الیکشن لڑ رہی ہے، انہوں نے ریٹائرمنٹ فائل نہیں کی۔
“جنگ ” کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ریٹائرمنٹ جمع کروانے کے بجائے صرف پریس کانفرنس کی، پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس بیان بازی اور کہانی سے زیادہ کچھ نہیں۔ وہ کسی بھی قیمت پر ریٹائرمنٹ کے کاغذات جمع نہیں کروائیں گے، میڈیا حقائق کی جانچ پڑتال کر کے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کو جانچ سکتا ہے۔
Pakistan Image