تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور، انگلش فاسٹ بولر نے ایک اوور میں 43 رنز کھالیے

برائٹن (پاکستان امیج) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دے کر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سسیکس اور لیسٹر شائر کے درمیان انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے دوسرے بولر بن گئے۔سسیکس کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دیے جس میں تین چوکے، پانچ چھکے اور ایک سنگل رن شامل تھا، یہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین اوور تھا۔

اولی رابنسن نے اپنے اوور میں تین نو بالز کیں جن میں سے ہر ایک بال پر لوئس کمبر نے چھکا لگایا۔لوئس کمبر نے دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تنہا 243 رنز بنائے جس میں 21 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے تاہم اسکے باوجود وہ لیسٹر شائر کو میچ نہ جتواسکے اور سسیکس نے 18 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ رابرٹ وینس کے پاس ہے جنہوں نے 1989-90 میں ویلنگٹن اور کینٹربری کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک اوور میں 77 رنز دیے تھے۔الیکس ٹوڈور نے 1998 میں سورے اور لنکاشائر کے میچ میں ایک اوور میں 38 رنز دیے تھے، حال ہی میں ورسیٹ شائر اور سورے کے درمیان میچ میں شعیب بشیر نے ایک اوور میں 38 رنز کھائے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *