تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پاکستان امیج)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 85ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 150ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 538روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 463روپے گھٹ کر 3لاکھ 43ہزار 732روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *