بے یقینی کا خاتمہ ہوا،سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں،احسن اقبال

اسلام آباد(پاکستان امیج) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہوچکا، تمام جماعتوں کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے بعد لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں، میرے خیال میں اب بے یقینی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔یہ بھی کہا کہ حلقہ بندی آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن کر رہا ہے، حلقہ بندی کے بغیر ون مین ون ووٹ کا تصور ختم ہو جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے، کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہو گا سب کے لیے قابل عمل ہو گا، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *