بیٹی کی طلاق پر باپ بینڈ باجا لیکر اس کےسسرال پہنچ گیا،ویڈیو وائرل

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت میں طلاق ہونے پر باپ بیٹی کو سسرال سے واپس گھر لانے کیلئے بینڈ باجا لیکر پہنچ گیا۔

بھارتی شخص نے اپنی بیٹی کی طلاق کے موقع پر اسے عزت سے واپس لانے کےلیے شاندار انداز میں بارات کا اہتمام کیا جی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈھول باجے والوں کو بلانے کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیاگیا۔خاتون کے گھر والے خوشی سے اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، جبکہ اس دوران ایک خاتون جو ممکنہ طور پر مطلقہ کی والدہ ہیں، اپنی بیٹی کو گلے لگاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

واقعے کی ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’جب آپ کی بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کی جائے اور اگر میاں بیوی اور گھر والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔‘

اس سے قبل مطلقہ ساکشی گپتا نے فیس بک لائیو پر اپنے ساتھ سسرال میں ہونے والے ظلم کی داستان بھی بیان کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *