بیرون ملک سے کورونا کی نئی قسم کے 2 مشتبہ مریضوں کی پاکستان آمد، قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی

کراچی (پاکستان امیج) ایئرپورٹ ہیلتھ حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 2مسافروں میں کووڈ کے نئے ویرینٹ کی مشتبہ علامات پائی گئی تھیں جس پر نئے ویرینٹ جے این ون مثبت آنے پر دونوں مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایک مسافر جدہ سے جبکہ دوسرا کولاالمپور سے کراچی پہنچا تھا۔

نجی نیوز چینل “سماء نیوز” کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرگزشتہ روز مسافروں میں کووڈ کی نئی قسم کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔کورونا ٹیسٹنگ کےلیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس کی فراہمی کے بعد تقریباً22 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت نےبھی 2 جنوری کوایڈوائزری جاری کی تھی، ٹیسٹنگ کامقصد کورونا کےنئےویرینٹ کی پاکستان آمد کی روک تھام ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *