لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر بہت سے آزاد امیدواروں کو اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں،10فیصد رزلٹ پر بیرسٹر گوہر کو مبارکبادیں دی گئیں۔
لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک فساد کو ابھی تک ایک لاکھ سے زائد ووٹ پڑا ہے،ان کے امیدوار ہارے تو انہوں نے دھاندلی کا الزام لگا دیا،مسلم لیگ (ن)کو آزاد امیدوار جوائن کررہے ہیں،جہاں یہ جیتے وہاں فیئر الیکشن ہوا لیکن جہاں یہ ہارے وہاں دھاندلی ہوئی،ن لیگ کے مینڈیٹ کے احترام کی بات کیوں نہیں کی جاتی۔
Pakistan Image