بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر راکھی ساونت کے سابق شوہر کے گلے شکوے، متھیرا نے آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(پاکستان امیج) ٹی وی میزبان و اداکارہ متھیرا نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے سابق شوہر کے متعلق گلے شکوے کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کے قریب کھڑی روتے ہوئے اپنے سابق شوہر کی بے وفائی کا دکھ بیان کر رہی ہوتی ہیں۔
اداکارہ متھیرا نے اس پر راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’ڈرامہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’مجھے معاف کیجیے گا لیکن یہ ڈرامہ ہے جو راکھی ساونت اللہ تعالیٰ کے گھر پر کر رہی ہیں۔ یہ صحیح نہیں ہے۔ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ برائے مہربانی اس مقدس جگہ کا احترام کریں اور عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں۔ اپنے ذاتی مفاد کے لیے مذہب کو استعمال کرنا درست نہیں ہے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *