بہن اداکارہ نے اپنے بھائی کو ‘امیتابھ بچن’ کہہ ڈالا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور ماڈل شہرت حاصل کرنیوالی حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کو امیتابھ بچن کہہ ڈالا۔

بھارتی صحافی فریدون کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بھائی فیروز خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ایک دلچسپ موازنہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے بھائی فیروز خان کا اسٹارڈم یقینی طور پر سلمان خان اور امیتابھ بچن سے ملتا جلتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ فیروز کا کیریئر طویل ہوگا اور وہ امیتابھ بچن کی طرح لیجنڈ بن جائیں گے۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ انکے بھائی فیروز خان اداکار سلمان خان کی طرح ہیں کیونکہ ان کے پاس بہت بڑا اسٹارڈم اور بہت بڑی فین فالوئنگ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی فیروز خان سے ملنے لوگ ہر جمعہ کو گھر آتے ہیں اور ان سے ملتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *