بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج

لاہور(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل صاحب!یہاں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں،یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آ چکا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بہاولپور میں 27کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرانے کیلئے دائر اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،اقبال گجر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بہاولپور کی سرکاری زمین پنجاب حکومت آگے الاٹ نہیں کر سکتی،پنجاب حکومت نے غیرقانونی طور پرسرکاری زمین پرائیویٹ شخص کو الاٹ کی،سپریم کورٹ نےاپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل صاحب!یہاں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں،یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آ چکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر مزید طاقتور، کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پاکستان امیج)بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر ایریا آج سے مزید طاقتور ہو سکتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email