بہاولپور: سسرال والوں کا ناروا سلوک،خاتون 3 کمسن بچیوں کے ساتھ نہر میں کودگئی

بہاولپور(پاکستان امیج)تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں خاتون نے سسرال والوں سے جھگڑے کے بعد بچیوں کے ساتھ نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سسرال کے ساتھ آئے روز کےگھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے اپنی 3 کم سن بچیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کرخود کشی کرنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اوربچیوں کو نہرسے نکال لیا۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ خاتون نے دیور اور سسرال کے ناروا رویے سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے، 3 بچیوں میں سے ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طورپرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپورٹامیوالی منتقل کردیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *