بھاری ٹیکسوں کا نفاذ، بڑی گاڑیوں کے پارٹس بنانے والی کمپنی کا پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج) حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکسوں کے نفاد کے پیش نظر ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی کی نتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے پیداواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔

کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر جلد معاملہ حل کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *