بھارت کے خلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کینڈی میں کھیلا جائے گا ، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *