”بھارت کے خلاف میچ میں اگر میں یہ کام کر سکا تو پھر سیلفی لوں گا “شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں سے وعدہ کر لیا

حیدرآباد(پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے اورپاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں لینے پر صحافیوں سے وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے پانچ وکٹیں لینے کے بعد سیلفی کا بھی وعدہ کیا ، ورلڈ کپ کے پہلے دو میچز میں شاہین آفریدی کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تاہم بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہین پانچ وکٹیں لینے کے لیے پر اعتماد ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے موقع پر رپورٹرز نے شاہین آفریدی سے سیلفی کی فرمائش کی۔شاہین نے جواب میں کہا کہ اگر میں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں تو ضرور سیلفی لوں گا، ضرور سیلفی لوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *