ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا آفیشل روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی کی ہمشکل روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، اس کمپنی نے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا ، سپورٹس اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔
سنی لیونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اے آئی روبوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بالکل اداکارہ سنی لیونی جیسی ہے لیکن روبوٹ کی آواز اداکارہ سے مختلف ہے، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ یہ اصلی سنی لیونی نہیں بلکہ ان کی مصنوعی ہمشکل روبوٹ ہیں۔
I can’t believe that this is me 😵😲
Now all of you can call me or chat with me whenever you want!!
For more details..check out @KamotoAI and make sure you let me know what did you ask my AI Clone 😘Call me here: https://t.co/nEQbuMdISR pic.twitter.com/UGwZ2pIwJ7
— Sunny Leone (@SunnyLeone) January 10, 2024
ویڈیو میں سنی لیونی کی اے آئی روبوٹ نے کہا کہ میں اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہوں اور میرا کام مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا ہے۔ مداح سنی لیونی کی روبوٹ کو آڈیو کال بھی کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے مداح کو ماہانہ کچھ رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
Pakistan Image