بھارت کی معروف آر جے اور سوشل میڈیا انفلو ئنسر سمرن سنگھ کی لاش برآمد

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ گڑگاؤں (گروگرام) میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرن کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دوست نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سمرن کچھ عرصے سے ذاتی مشکلات کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق خاندان کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش خاندان کے حوالے کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *