بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار وجایا رنگا راجو 70 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی(پاکستان امیج)بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار وجایا رنگا راجو 70 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجایا رنگا راجو چنئی شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، وہ فلموں میں ولن کا کردار نبھانے کی وجہ سے زیادہ مشہور تھے۔

گزشتہ ہفتے اداکار حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے چنئی منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے سوگواروں میں 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجایا رنگا راجو نے کئی تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *