بھارت کی آزاد کشمیر پر شدید گولہ باری،پاک فوج کابھرپور جواب، دشمن کی توپیں خاموش

وادی نیلم (پاکستان امیج)وادی نیلم کے جورا سیکٹر پر رات گئے بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی گئی۔بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی، بھارتی فوج نے گولہ باری سے سول آبادی کونشانہ بنایا۔

جورا سیکٹرکےعلاقے چلہانہ اورنوسیری میں بھی گولہ باری، پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں والٹن روڈ کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا، 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون کو سسٹم جام کرکے گرایا گیا، بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *