کولمبو(پاکستان امیج)ایشیا کپ کے سپر4مرحلے کے بھارت کیخلاف اہم ٹاکرے میں فاسٹ بولر حارث رؤف اَن فٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر4مرحلہ کااہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزو ڈے میں کھیلا جائےگا، پاکستان اور بھارت کا میچ 4بج کر 10منٹ پر شروع ہو گا،بھارت آج بیٹنگ وہیں سے شروع کرے گاجہاں کل میچ روکا گیا تھا،تاہم میچ شروع ہونے سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ وہ گئے ،ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔
Pakistan Image