ممبئی (پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، اہم ترین کھلاڑی ہاردیک پانڈیا ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آل راونڈر ہاردیک پانڈیا ٹخنے کی انجری سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ، ان کی جگہ پراسدھ کرشنا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے دی ، پراسدھ کرشنا اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ہاردیک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے ۔
Pakistan Image