بھارت کرکٹ کوسیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا

لاہور(پاکستان امیج)ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی برقرار رہی، وہ کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا.

بھارتی کپتان ہرمن پریت کورنے سوریا کمار یادیو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ مصافحہ نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کر دیا، آر پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں میچ سے پہلے سب کی نظریں ٹاس پر مرکوز تھیں مگر دلچسپی اس بات میں زیادہ تھی کہ آیا دونوں کپتان ایک دوسرے سے مصافحہ کریں گی یا نہیں.

ٹاس کے موقع پر جب بھارتی کپتان ہرمین پریت کور اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنائمیدان میں آئیں تو فضا میں غیر معمولی سنجیدگی محسوس کی گئی، فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگر دونوں کپتانوں کے درمیان مصافحے کا کوئی لمحہ دیکھنے کو نہ ملا.

فاطمہ ثنا کی طرف سے بات چیت کے بعدجب ہرمین پریت کی باری آئی تو دونوں نے محض ایک دوسرے کو دیکھا مگر کوئی دوستانہ اشارہ یا مصافحہ نہ ہوا، یہ منظر نیا نہیں تھا بلکہ ایشیا کپ سے شروع ہونے والی نو ہینڈ شیک کی بھارتی روایت ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *