بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کےسیلاب سے آگاہ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کےسیلاب سے آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مراسلہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔

وزارت آبی وسائل کاکہنا ہے کہ اونچے درجے کے سیلاب کاخطرہ یکم ستمبر صبح 8بجے سے ہے،سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *