بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست دے دی

اندور(پاکستان امیج)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 99رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔بھارت نے مقررہ 50اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399رنز بنائے ۔ بھارتی اوپنر شبمن گل نے 104، شہریاس اییئر نے 105، کے ایل راہول نے 58، سوریا کمار یادیو نے 72رنز بنا کر بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دو جبکہ ایڈم زیمپا ، سین ایبیٹ اور جوش ہیلز ووڈ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 217رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں ہی دو وکٹیں گنوا دیں ، پھر میچ میں بارش شروع ہو گئی اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سکور اور اوورز کو کم کردیا گیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 53اور سین ایبیٹ نے 54رنز بنائے لیکن ان کے علاوہ دیگر آسٹریلوی بلے باز اچھی کار کردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ۔بھارت کی جانب سے ایشون اور جدیجہ نے تین تین، جبکہ کرشنا نے دو اور محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *