بھارت میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے‘ حنا بیات

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکارہ، میزبان اور رائٹرحنا بیات نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک شو کے دوران انہوں نے بھارت کے مشہور مصنف جاوید اختر کے پاکستان کے حوالے سے دیے گئے نفرت انگیز بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر ان بیانات کے ذریعے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

اس دوران حنابیات نے لاہور کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ آئندہ ایسے لوگوں کو یہاں مدعو نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ہے اور ہم اپنے بزرگوں کے قدموں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں، مگر ایسے افراد اس عزت کے حقدار نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *