بھارت میں خواتین کیساتھ بڑھتی درندگی‘ محسن عباس حیدر نے دنیا بھر کی خواتین سے معافی مانگ لی

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے بھی پڑوسی ملک بھارت میں پیش آنے والے کولکتہ ریپ کیس کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے پر میں دنیا کی ہر عورت سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف سول سوسائٹی کے علاوہ بالی ووڈ شخصیات اور کئی پاکستانی فنکار بھی کولکتہ ریپ کیس میں انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، یہ فنکار سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ان فنکاروں کی فہرست میں پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ جاری کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *