بھارت میں بابر اعظم کی پنجابی نے سوشل میڈ یا پر آگ لگا دی

احمد آباد(پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ پنجابی زبان میں مزاحیہ جملوں کی ویڈیو اسوقت کافی مقبول ہو رہی ہے۔

کپتان بابراعظم گزشتہ روز ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے لیے بھارتی شہر احمد آباد میں موجود تھے جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ پنجابی زبان میں مزاحیہ جملے ادا کیے جنہیں شائقین نے کافی پسند کیا۔بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر بابراعظم کے ساتھ پنجابی میں آدھا جملہ بولتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان پنجابی میں ہی جملہ مکمل کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کہتے ہیں کہ ’’سالی گندی اولاد‘‘، جس پر بابراعظم جواب دیتے ہیں کہ ’’مزہ نہ سواد‘‘۔ اسی طرح، ویڈیو کے آخر میں

سوشل میڈیا انفلوئنسر پوچھتے ہیں کہ ’’ دل دا نئیں ماڑا‘‘ جس پر بابراعظم کہتے ہیں کہ ’’سدھو موسے والا‘‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *