بھارت سے میچ میں پاکستانی ٹیم کتنے رنز بنا سکتی ہے؟ ثقلین مشتاق کی ماہرانہ رائے

کراچی(پاکستان امیج)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوںگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس انداز میں پرفارم کر رہی ہے، آسانی کیساتھ 270 رنز بنا سکتی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم کوئی غلطی نہ کرے تو میرے خیال میں آسانی کیساتھ 260 سے 270 سکور کر سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں اتوار کومدمقابل ہوں گی، میچ کے دوران 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم صبح کولمبو میں سورج نکلا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *