بھارت سے دردناک شکست کے بعد محمد رضوان نے ’ ہمت ‘ کر کے ویڈیو بیان جاری کر دیا

حیدرآباد (پاکستان امیج)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ بولرز ہیں ، ٹیم کا مسئلہ آگاہی ہے جس میں سب سے اہم فیلڈنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بھارت سے شکست پر رضوان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور ورلڈکپ میں ہر میچ اہم ہے اگرچہ بھارت سے میچ ہارگئے لیکن اس سے قبل ہم بھارت سے دو جیتے بھی ہیں۔
رضوان نے کہا کہ ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور پاکستان کے لیے ایک ایک میچ اہم ہے، پاکستان ٹیم اچھی ٹیم ہے یہ نہیں کہہ سکتے کہ دنیا بھر کی ٹیموں سے نچلے درجے پر ہیں ہمارا مسئلہ آگاہی کا ہے ، اس میں مسئلہ فیلڈنگ کا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ گراونڈ میں ہمیں اس چیز پر کیسے قابو پانا ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آج بھی ساری ٹیمیں یہی کہہ رہی ہی کہ پاکستان ٹیم کیلئے پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، ہمارے پاس دنیا بھر کے ٹاپ بولرز ہیں، یہ بات ہے کہ ہمارے اسپنر آوٹ نہیں کرپارہے لیکن شاداب اور نواز ہمیں کبھی بھی میچ جتوا کر دے سکتے ہیں۔دوسری جانب محمد رضوان نے آئندہ میچز میں بہترین پرفارمنس کی امید بھی ظاہر کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *