بھارتی گلوکار بادشاہ کی پسندیدہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ملاقات، تصویر وائرل ہوگئی

ممبئی(پاکستان امیج) بھارتی گلوکار بادشاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیاتھا اور اب ان کی مبینہ طور پر ہانیہ عامر سے ملاقات بھی ہو گئی ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بادشاہ اور ہانیہ عامر کی ملاقات کی خبر ایک تصویر کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اورفوٹوشاپ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
یہ دراصل ایک سیلفی ہے جوہانیہ عامر بنا رہی ہوتی ہے اور بادشاہ ان کے پیچھے کھڑے نظر آتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ بادشاہ اور ہانیہ کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور ہانیہ عامر کی اس سیلفی کو ایڈٹ کرکے اس میں بادشاہ کی تصویر شامل کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *