بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اچانک ورلڈکپ سکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے

ممبئی (پاکستان امیج)بھارت کے سپر سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل سکواڈ چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔
بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہونے جیسی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب تک جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہ آسکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *