بھارتی کپتان روہت شرما پچ تبدیلی کے بعد ایک اور نئے تنازع میں پھنس گئے

لاہور (پاکستان امیج ) سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پچ کی تبدیلی پر بھارتی ٹیم پر فکسنگ کا الزام لگایا گیا جس پر آئی سی سی کی وضاحت بھی سامنے آ گئی لیکن اب سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت روہت شرما کی جانب سے سکے کو دور پھینکنے پر نیا تناز ع کھڑا ہو گیاہے ۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر ویڈیوز وائر ل ہو رہی ہیں جس کے ساتھ تبصروں میں کہا جارہاہے کہ بھارتی کپتان رہوت شرما ٹاس کے وقت سکے کو اتنی دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کپتان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت نے جیت لیا ہے ۔

ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *