بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا

ممبئی(پاکستان امیج)بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کو پاکستان کیلئے ورلڈکپ میں بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بتایا کہ شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں پاکستانی ٹیم کیلئے وکٹ ٹیکر بالر ہیں، ایشیاکپ کے دوران دیکھا اگر فاسٹ بولر کو وکٹ نہ ملے تو پاکستان بیک فٹ پر آجاتا ہے جبکہ مڈل اوورز میں بھی پاکستان کے سپنرز وکٹیں نہیں لے پارہے ہیں جس کا انہیں نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔

انہوں نے نسیم شاہ کی انجری پر کہا کہ ورلڈکپ کے اہم میچز کے دوران پاکستان فاسٹ باولر کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرے گا۔ہرشا بھوگلے نے اوپنر فخر زمان کی خراب فارم کو دیکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امام الحق اور عبداللہ شفیق کیساتھ اوپننگ کیلئے جانا چاہیے تاہم کمنٹیٹر نے مڈل آرڈر اور اسپن باولنگ پر شکوک کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ سلمان آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کیا آپ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ان پر بھروسہ کرسکتے ہیں؟ یہ دیکھنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *