بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی سابقہ گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے پیغام جاری کردیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی سابقہ گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے وکٹ کیپر بیٹر کے نام پیغام جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کیلئے دلی پیغام شیئر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

فلمیگیان کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سے رشبھ پنت سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے انہیں “آل دی بیسٹ فار آسٹریلیا” کے ہیش ٹیگ سے نواز دیا۔

رشبھ پنت آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے انہوں نے پہلی اننگز میں 37 جبکہ دوسری اننگز میں محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف بھارت کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب رشبھ پنت آئی پی ایل کے مہنگے ترین پلیئر کے طور پر لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں، انہیں 27 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر سے متعلق خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم یہ رشتہ ناخوشگوار موڑ پر اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *