بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آل راونڈ ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہو گیا

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے تاہم گجرات ٹائٹنز کو 2 بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے والے ہاردک پانڈیا کو فرنچائز کی کپتانی دینے کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔

گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا کی ممبئی کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ فرنچائز ٹیم کی قیادت روہت کے بجائے پانڈیا کے سپرد کردے۔دوسری جانب وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ میں فائنل کی شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خطرے میں ہے۔

واضح رہے کہ پانڈیا نے مسلسل دو سال اپنی شاندار کپتانی کے ذریعے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو دو بار فائنل میں پہنچایا ہے جس میں ایک بار ٹرافی اپنے نام کی جبکہ گزشتہ سال فائنل میں انہیں چنائی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *