بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان کا سخت احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد(پاکستان امیج)بھارت کی جانب سے مختلف مقامات پر بلااشتعال میزائل حملوں پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی پر میزائل حملوں پر بھارتی ناظم الامور پر کی دفتر خارجہ طلب کرلیا،بھارتی ناظم الامور کو ڈیمارش کردیاگیا،بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈکرایا۔

پاکستان نے کہاکہ بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے،بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قانون کے منافی ہیں،اس طرح کے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *