سیالکوٹ(پاکستان امیج)ظفروال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈ کوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جس کو پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔
بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اس دوران دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔
Pakistan Image