کراچی(پاکستان امیج)بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی،کراچی ایئرٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی،میڈیکل عملے کے چیک کرنے پر بھارتی خاتون مسافر انتقال کر چکی تھیں۔
جدہ سے بھارتی شہر حیدر آباد کی پرواز میں خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی،بھارتی ایئر لائن کا طیارہ خاتون مسافر کی میت لیکر سوا 6 بجے منزل کی طرف روانہ ہوا۔
Pakistan Image