بھارتی تماشائیوں کی پاکستانی ٹیم سے بد سلوکی ، عرفان پٹھان بھی باز نہ آئے،معذرت کی بجائے پرانی یادیں دہرانے لگے

لاہور (پاکستان امیج) احمد آباد میں پاک، بھارت میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں نے پاکستانی ٹیم کیساتھ جو بدسلوکی کی اس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، سابق بھارتی اوپنر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر بھی ایسے واقعات کی مذمت کر چکے ہیں لیکن عرفان پٹھان معذرت کرنے کی بجائے بدسلوکی کرنیوالے بھارتی تماشائیوں کی حمایت میں پرانی یادیں دہرانے لگے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق عرفان پٹھان کو 17 برس بعد پاکستانی فینز کا رویہ یاد آگیا گزشتہ روز بنگلادیش اور بھارت کے میچ کی کمنٹری کے دوران عرفان پٹھا ن نے سوشل میڈیا پوسٹ کا سہارا لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تماشائیوں کے رویئے کو ایشو نہیں بنانا چاہیے پشاور میں مجھے بھی ایسے ہی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عرفان پٹھان نے بتایا کہ ہم پشاور میں میچ کھیل رہے تھے تماشائی نے لوہے کی کیل پھینکی جو آنکھ کے نیچے لگی ہم نے اس کا ایشو نہیں بنایا تھا میزبانی کی تعریف کی ۔

اعرفان پٹھان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت میں کراؤڈ کے رویئے کے ایشو نہیں بنانے چاہئیں میں اب بھی یہ کہتا ہوں کہ پاکستان میں ایسا ہوا تھا ، اچھے فینز بھی تھے جو کہتے تھے بالا جی ذرا دھیرے چلو ،ہم اس پر رونے کی بجائے آگے بڑھتے رہے اور کھیل پر فوکس کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *