بھارتی بیٹرز کے دماغ پر شاہین شاہ آفریدی براجمان، وہ ہمارے ذہنوں میں کرائے کے بغٰیر مقیم، بھارتی کمنٹیٹر اور کرکٹر آکاش چوپڑا بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

ممبئی (پاکستان امیج ) بھارت کے معروف کمنٹیٹر، یوٹیوبر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹرز کے دماغ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی براجمان ہیں۔ایشیا کپ ون ڈے میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران بارش کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی اور اختتام پر پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ بارش ہی فتحیاب ہوئی، البتہ پاکستانی فاسٹ بولرز نے اپنی جو دھاک بٹھائی اسے دنیا نے سراہا یہاں تک کہ خود بھارت کے سابق کھلاڑی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکے۔

آکاش چوپڑا نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بارش کی وجہ سے کھیل ختم ہونے سے قبل شاہین ان کے لیے مین آف دی میچ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں سب سے پہلے پلیئر آف دی میچ کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے چاہے کھیل مکمل ختم نہ ہوا ہو’۔ سابق کرکٹر نے کہا ‘ویسے تو دیکھا جائے تو اس میچ میں مین آف دی میچ کے بہت سے دعویدار تھے جیسا کہ ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے ہندوستان کو اس مقام پر پہنچا دیا جہاں سے وہ لڑ سکتے تھے، لیکن میرا پلیئر آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی ہے’۔

آکاش چوپڑا نے شاہین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘شاہین نے میچ کے آغاز سے ہی بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کی، لڑکے کے پاس کلاس ہے اور وہ گیند کو اچھی رفتار سے سوئنگ کرتا ہے۔ بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ (شاہین) ہمارے ذہنوں میں کرائے کے بغیر رہ رہا ہے کیونکہ جب وہ گیند کرانے کے لیے بھاگنا شروع کرتا ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ بلے باز کیا سوچتے ہیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اس کی گیند پیڈ پر لگے گی یا بلے باز کو آٹ کر دے گا’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *