بھارتی اداکارہ ہولی کے تہوار کے دوران مسلمان فیملی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والوں کے خلاف بول پڑیں

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوارا بھاسکر نے بجنور کے مسلمان خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کے لیے ہیں جن کے لیے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔

واضح رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر پانی کی بالٹی انڈیلی تھی اور پھر رنگ زبردستی چہروں پر لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہراسانی کا واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اترپردیش پولیس نے واقعےکا نوٹس لیا ہے اور پولیس کے مطابق وہ ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *