بھارتی اداکارہ سارہ خان کو عمرے پر اپنے دیرینہ سوال کا جواب مل گیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ سارہ خان کو عمرے کی سعادت کیساتھ اپنے سوال کا جواب بھی مل گیا، حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی اور مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اپنے دیرینہ سوال کا جواب مل گیا ہے۔انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ لوگ مقدس مقامات پر صرف اس لیے جاتے ہیں تاکہ وہاں کی تصاویر لے سکیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرسکیں یا ان مقدس مقامات پر جانے کا ان کا مقصد صرف تصاویر لینا ہی ہے؟اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں اس سوال کا جواب اب مل گیا ہے، جب میں نے مسجدالحرام کا دورہ کیا تو میرے اہل خانہ اور دوست احباب مجھ سے متاثر ہوئے اور اب انہوں نے خود بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ مجھ سے دوسرے متاثر ہوسکتے ہیں، اس لیے اب میں بھی اپنی تصاویر آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *